قصور،کم پیمانے والے پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈائون،متعدد پٹرول پمپس پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعہ 21 فروری 2020 23:21

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا کم پیمانے والے پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈائون،متعدد پٹرول پمپس کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے کمال چشتی چوک ، گنڈاسنگھ روڈ ، دیپالپور روڈ ، فیروز پور روڈ ، کھڈیاں اور مصطفی آباد میں مختلف پٹرول پمپوں کے پیمانے اور ریٹس چیک کئے اور متعدد پٹرول پمپوں کے پیمانہ جات میں ہیرا پھیری پائی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر انعم زید نے 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

انہوں نے پٹرول پمپوں پر آگ بجھانے کے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں