ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا

دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ‘حناء ارشد

اتوار 23 فروری 2020 17:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد کا گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر لائیق چوہدری اور دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دورہ کے موقع پر ایمرجنسی وارڈ، ڈائیلسز ،سرجیکل ،میڈیکل ،چلڈرن وارڈ ز، میڈیسن سٹوراور دیگر شعبہ جات کا دورہ کر کے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات بارے دریافت کیااور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میںصفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں