قصورونواح میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی ،انتظامیہ مکمل طور پر بے بس

پیر 30 مارچ 2020 18:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) قصوراورنواح میں آٹا کی قلت شدت اختیار کرگئی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس۔شہری آٹے کے حصول کیلئے دربدرشہری تنظیمیں سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون کے دوران شہر کی دکانوں،چیکیوں سے آٹا غائب ہوگیاجس سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے بھیجے گے آٹا ٹرک اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے اور شہری گھنٹوں لائنوں میں لگ کے بمشکل آٹا حاصل کر پاتے ہیں جبکہ متعدد شہری لمبی قطاریں اور آٹا کم آنے کی وجہ سے شام کوخالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیںجس پر شہر بھر کی سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے اس لاک ڈائون کے دوران آٹے کے معاملہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری کنٹرول کیا جائے اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرکے عوام کو آسانی سے آٹا فراہمی یقینی بناتے ہوئے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں