قصور ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں قصور پولیس نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم کرکے مثال قائم کر دی

پیر 6 اپریل 2020 19:15

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں قصور پولیس نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم کرکے ایک مثال قائم کی ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میںمستحقین کی امداد کیلئے ایک فنڈ قائم کیا گیاجس میں رضاکارانہ طور پر خطیر رقم جمع کی گئی ۔

جذبہ خیر سگالی کے تحت قصور پولیس کے کانسٹیبل سے لیکر ڈی پی اوتک تمام رینکس نے رضاکارانہ طور پر14لاکھ روپے سے زائد رقم فنڈ میں جمع کروائی،جس سے مرحلہ وار ضلع بھر میںغریبوں اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں شہر قصور میں راشن کے بیگ تقسیم کیے جار ہے ہیں۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موجودہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے راشن کا بندوبست کررہی ہے جس کا آج عملی نمونہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں مستحقین میں راشن تقسیم کرکے کیا جا رہا ہے،ڈی پی اوقصور نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں قصور پولیس اپنے شہریوں کی مدد کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے وہ قومیں ہمیشہ آباد رہتی ہیںجو مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیںاس سلسلہ قصور پولیس اپنے شہریوں کیساتھ ہمہ وقت ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

قصور پولیس کے جوانوں اور افسران نے شہریوں میں جس طرح کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی دی وہ اپنی مثال آپ ہے قصور پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر فرائض سرانجام دئیے ہیں اور دیتے رہیں گے انشاء اللہ یہ مشکل وقت بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔سول سوسائٹی، انجمن تاجران،وکلاء اور صحافی برادری نے قصور پولیس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں