ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے بنائے گئے کیمپوں کا دورہ

انتظامات کا جائزہ لیا ‘کورونا سے بچائو کیلئے حکومت کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے اور مالی امداد کیلئے آنیوالے مستحقین کیساتھ شفقت سے پیش آیا جائے ‘ڈپٹی کمشنر قصور کی افسران و عملہ کوہدایات

جمعرات 9 اپریل 2020 18:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے بنائے گئے کیمپوں کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گزشتہ روز حکومت پنجاب کی ہدایات پر لاک ڈائون کے دوران متاثر ہونیوالے غریب ، نادار اور مستحقین کی مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کیلئے قائم کئے گئے کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈر ی سکول کھڈیاں خاص میں قائم کیمپوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں 12ہزار روپے فی خاندان نقدی کی صورت میں دیئے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کیمپوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچائو کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور مالی امداد کیلئے آنیوالے مستحقین کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو حکومت کی جانب سے دی جانیوالی امداد پہنچائی جا سکیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں