قصور، پاکستان کھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبرپر آگیا

منگل 7 جولائی 2020 17:22

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان میں کھجورکی سالانہ پیداوار 6لاکھ35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جس کیوجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبرپر آگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کھجورکی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداواربرآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمدکررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف5فیصدتک محدودہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیابھرمیں ایک ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجورکا حصہ محض2فیصد سے بھی کم ہے لہذا اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ حصہ بڑھاکر اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کرنے میں مددلی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں