قصور، محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) سرائے مغل کے نواحی گائوں ججہ کلاں کے نزدیک ایک محنت کش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 39کا رہائشیدلاورنامی شخص ٹریکٹرٹرالے پرتوڑی لوڈ کرکے اس کے اوپربیٹھ کر اپنے گائوں چک 39جارہاتھاکہ ججہ کلاں کے نزدیک راستے میں گزرنے والی اچانک بجلی کی الیون کے وی تاروں سے چھوگیا جس سے اس کو بجلی کا ایک زوردارجھٹکالگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں