قصور، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اخلاقی وقانونی ذمہ داری ہے، شہزاداقبال قریشی

بدھ 8 جولائی 2020 17:23

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن قصورشہزاداقبال قریشی نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی اخلاقی وقانونی ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاران کیلئے قصورمیں کوئی جگہ نہ ہے‘ افسران‘ملازمین کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہو ں نے ’’اے پی پی‘‘ سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کومیونسپل سروس فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے مگر بلدیہ کے واجبات کی ادائیگی بھی ضروری ہے تاکہ تنخواہوں سمیت تمام اخراجات شفاف طریقہ سے بروقت کئے جاسکیں‘شہربھرمیں صفائی ستھرائی میں بہتری پیداکرنے کیلئے مشینری وغیرہ خریدی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی میں پیدا ہونیوالی انکروچمنٹ کوختم کروانے کیلئے تاجران اور شہری حملہ سے محاذآرائی کی بجائے تعاون کریں کیونکہ آپ کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر عملدرآمد کرانا شہریوں کے تعاون کے بغیرناگزیرہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں