پتوکی جمبرروڈ پر مزداٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق،ایک شدیدزخمی

جمعہ 10 جولائی 2020 19:39

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) پتوکی جمبرروڈ پر مزداٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرجس کے نتیجہ میں 63سالہ شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھانگامانگاکے نواحی گائوں بھاگوکی کے رہائشی مرتضیٰ ولدمصطفی اور افضل ولد علم دین گائوں بھاگوکی سے موٹرسائیکل پرننکانہ صاحب جارہے تھے کہ جب وہ چھانگامانگا جمبرروڈ نزد کوٹ جلال دین چک نمبر20نہرکے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنیوالے نامعلوم مزدہ ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 63سالہ مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی افضل شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122قصورکے عملہ نے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں