نیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی، کئی جراثیموں کیخلاف ڈھال ہے، حکیم میاں لیاقت

جمعہ 10 جولائی 2020 19:39

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) فاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کہا ہے کہنیم کا کرشماتی درخت عطیہ خداوندی، کئی جراثیموں کیخلاف ڈھال ہے، نیم کے درخت کاہرحصہ بیج، پھل،تیل، چھال،جڑبطور دافع عفونت اور دافع جراثیم کے طورپر استعمال ہوتاہے،نیم کے درخت سے کشید کردہ اجزاء بول، دست، پیچش، کھانسی، جلدی امراض، بگڑے ہوئے زخم، اعصابی تنائو، انواع و اقسام کی سوزش سمیت بہت سارے امراض میں بے حد مفید ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ نیم کے پتوں سے کشیدکردہ اجزاء ملیریا کے علاج میں نہایت سودمندپائے گئے ہیں یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدارکم کرکے‘ دل کی شریانوں کی تنگی جو دل کے دورہ کا باعث بنتی ہے کو دورکرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیم کے بیج سے حاصل کیاجانیوالا مارگو سا تیل طبی خواص کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے جو اپنے اندر کئی قسم کی قدرتی جراثیم کش صفات رکھتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تیل بالوں کی خشکی دور اور انہیں لمباکرنے میں بھی معاون ہے جس سے ذیابیطس کے مریض بھی بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں