ضلعی انتظامیہ قصور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ، ایک میرج ہال سیل

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ قصور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ، ایک میرج ہال سیل جبکہ منیجر گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف علی ڈوگر نے بخاری میرج ہال کھڈیاں میں منعقد ایک تقریب کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا تا ہم ہال میں منعقدہ فنکشن میں کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پائی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور نے مذکورہ ہال کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں