وزیراعلی کی ہدایات ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا آٹے کی کوالٹی اور سپلائی کو چیک کرنے کیلئے فلورملوںکا دورہ

پیر 19 اکتوبر 2020 17:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا آٹے کی کوالٹی ، وزن اور سپلائی کو چیک کرنے کیلئے فلور ملوں کا دورہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ گزشتہ روز نیشنل فلور مل اور قصور فلور مل کو چیک کیا اور آٹے کی کوالٹی ‘سپلائی اور وزن کا جائزہ لیا اور آٹے کی نمی کے تناسب کو بھی چیک کیا ۔

انہوں نے محکمہ خوراک کی طرف سے فلو ر ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیئے جانیوالے گندم کے کوٹے کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جن دوکانداروں کو فلو رملوں سے آٹے کی سپلائی ملتی ہے ان دوکانوں کی کڑی نگرانی کریں اور آٹے کی فروختگی کا ریکارڈ مین ٹین کیا جائے اور اگر کسی دوکاندار نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں