ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں ‘کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں ‘منظر جاوید علی

منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں ہے ۔ متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں ، قبرستانوں ، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے ۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں