ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ، متعلقہ محکموں کے افسران اور خصوصی افراد نے شرکت کی ۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم رکن ہیں انکی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خصوصی افراد کیلئے ڈی سی کمپلیکس میں شکایت ڈیسک قائم کیا جائے اور ملازمتوں میں مختص کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ خصوصی افراد کیلئے کرایوں میں 50فیصد رعایت کے عمل کو روزانہ کی بنیاد وں پر سختی سے مانیٹر کیا جائے اور بس اڈوں پر خصوصی افراد کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں تا کہ ان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں