ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا سہولت بازار، سبزی و فروٹ منڈی ، عام مارکیٹوں اور فلور ملز کا دورہ

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو 3ہزار روپے جرمانہ عائد

منگل اکتوبر 16:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا سہولت بازار، سبزی و فروٹ منڈی ، عام مارکیٹوں اور فلور ملز کا دورہ ‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں معیار اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی کا جائزہ لیا ‘ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو 3ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سہولت بازار کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا اور مصنوعی مہنگائی کو ختم کرنا ہے ۔ عوام کیلئے سستی اور معیاری اشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی دورہ کے دوران پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں ، معیار کو چیک کیا اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ تمام اشیاء مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ایسا نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انہوں نے عام بازاروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی دستیابی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور متعدد دوکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ انہوں نے اتفاق فلور مل کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی کوالٹی ، وزن اور سپلائی کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments