ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خلیل حسین بلوچ کا مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کا دورہ

کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ،صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خلیل حسین بلوچ کا مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کا دورہ ‘کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ،صفائی ستھرائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر خلیل حسین بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ ، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول قیصر گڑھ اور رورل ہیلتھ سینٹر گنڈا سنگھ والا کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کرونا سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ، صفائی ستھرائی ، انسداد ڈینگی سرگرمیوں ، طلباء و طالبات اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اپنے اپنے اداروں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائے اوراس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں