ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پولیو مہم 26اکتوبر سے شروع ہو گی ‘ضلع بھر میں 6لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘بریفنگ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام محکمے اپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے انجام دیں ‘ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی رو م میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اقبال جاوید ، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چوہدری جواد شیخ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اسرار احمد انجم ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد آصف چوہدری ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اشرف اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز قصور آصف علی ڈوگر ، پتوکی اسامہ شیرو ن نیازی ، چونیاں عدنان بدر اور کوٹ رادھاکشن محمد قاسم راجہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو نے بتایا کہ ضلع میں انسد اد پولیو مہم 26تا 28اکتوبر 2020تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ فالو اپ 29اور 31اکتوبر کو ہوگا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار 660بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ جس کیلئے 117یوسی ایم اوز ، 313ایریاانچارجز ، 1381موبائل ٹیمز ، 131فیکس ٹیمز ، 74ٹرانزٹ ٹیمز جبکہ مجموعی طور پر 1586ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اس کے علاوہ 3444پولیو ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تمام علاقوں میں ٹیمز کی پہنچ کو ممکن بنانے پر زور دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ مہم کے 100فیصد نتائج حاصل کئے جائیں ۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ تمام محکمے اپنے اپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے انجام دیں کیونکہ اس میں ہماری اور ہمارے بچوں کی حفاظت اور بقاء ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں