ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، سٹاک ، کوالٹی ، بولی کے مراحل اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ نے صبح سویرے شہر کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، سٹاک ، کوالٹی ، بولی کے مراحل اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ اور انجمن آڑھتیوں کے عہدیداران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ نے منڈی دورہ کے موقع پر خریداروں سے قیمتوں بارے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مارکیٹوں اور منڈیوں کی مسلسل چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام تک سبزیات و فروٹس کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ منڈی میں ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منڈی سے خریداری کرنیوالوں سے قیمتوں بارے دریافت کر کے انکا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر کسانوں کو دی جانیوالی سہولیات اور مختلف چیزوں کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں