ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ ‘

امتحانی سینٹروں اور کرونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر کا مختلف کالجوں کا دورہ ‘امتحانی سینٹروں اور کرونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر نے گورنمنٹ گرلز و بوائز کالج چونیاں ، کامرس کالج چونیاں اور اسپیرئیرکالج پتوکی کا دورہ کیا اور وہاں پرجاری مختلف کلاسز کے امتحانی سینٹروں کو چیک کیا اور کرونا وائرس سے بچائو کیلئے جاری کردہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ ، سٹاف کی حاضری اورانسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بھی چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے متعلقہ پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی کہ امتحانی سینٹروں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر سے بچائو کیلئے صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں