صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی کا سہولت بازار قصور کا دورہ

پھلوں ، سبزیوں ‘گوشت ‘آٹا ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سردار آصف نکئی کا سہولت بازار قصور کا دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں ‘گوشت ‘آٹا ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر، چیئر مین سبزی و فروٹ منڈی اکبر دیدار سندھو، وائس چیئر مین قیصر ایوب شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ سہولت بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ایک ہی چھت کے نیچے معیاری اشیائے خوورونوش کی فراہمی رعایتی نرخوں پر یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے دورہ کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں کے قیام کے متعلق عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے ۔

آٹے اور چینی کی مقررہ ریٹس پر فراہمی بلا تعطیل جاری رہنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عام بازاروں کی نسبت سہولت بازاروں میں دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور ریٹس میں 10تا 20فیصد تک کمی کی گئی ہے تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں