کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلوم و ستم کیخلاف بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ‘ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت واک کا انعقاد

بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو دکھانے کیلئے پنجاب حکومت اور عوام پر عزم ہیں ‘منظر جاوید علی

منگل اکتوبر 15:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے بلیک ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر قیادت ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد سہیل ، دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

واک کے شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فورسز کے مقبوضہ جمو ں وکشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا کہنا تھا کہ 27اکتوبر برصغیر کے مسلمانوں کے تاریخی تناظر میں ایک سیاہ دن ہے اس روز بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں کے بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 73سال سے اس ظلم و بربریت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ آج کے دن ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور بھارتی افواج کے ناجائز قبضے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی پر غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی مسلسل خلاف ورزی ، انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کی سلبی پر بھارت کا اصل چہرہ اقوام متحدہ اور عالمی برادی کو دکھانے کیلئے پنجاب حکومت اور عوام پر عزم ہیں اور آزادی کی جنگ میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments