ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی نے کے زیر صدارت انسداد ڈینگی اور سموگ کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس

منگل 27 اکتوبر 2020 15:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے کے زیر صدارت انسداد ڈینگی اور سموگ کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ موجودہ موسم ڈینگی اور سموگ کیلئے ساز گار ہے لہذا اس کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو حکم دیا کہ ڈینگی مچھر کو کنٹرول کرنے کیلئے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر فیکٹریوں اور قبرستانوں کی چیکنگ کی جائے تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، بھٹہ جات ، فیکٹریوں ، فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دیگر ماحولاتی آلودگی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو تیز کیا جائے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں