ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

بدھ 28 اکتوبر 2020 18:34

قصور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کیمپ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پہلے دو روز کے دوران 4لاکھ 31ہزار 620بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ ان میں 58انکاری بچے تھے جن کو ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندگان کی مدد سے کور کیا گیا ہے ۔

اسی طرح دوسرے اضلاع سے آئے 22ہزار 250مہمان بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی پہلے دو روز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورنئے جذبے کے تحت ٹیموں کو کام کرنے اور مقررہ ٹارگٹ کوسوفیصد پورا کرنے کا حکم دیا

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں