ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے تحصیل کونسل ہال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ضلع میں انسد اد پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہو گی ‘پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:36

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر تحصیل کونسل ہال قصور میں گزشتہ روز آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اقبال جاوید ، ڈی ایچ او ڈاکٹر مبشر لطیف ، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ ، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر ثمرہ خرم ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈسٹرکٹ سرویلنس کوارڈینیٹر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،ایریاانچارجز ، یوسی ایم اوز اور پولیو ورکز نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میں انسد اد پولیو مہم 30نومبر سی4دسمبر 2020تک منعقد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار 660بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 117یوسی ایم اوز ،313ایریا انچارجز ، 1381موبائل ٹیمز ، 131فیکسڈ ٹیمز ، 74ٹرانزٹ ٹیمیں اور 3444پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے اور مہم کے دوران کرونا سے بچائو کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ اس مہم میں محکمہ ہیلتھ کیساتھ ساتھ ایجو کیشن ، سوشل ویلفیئر ، پاپولیشن ویلفیئر اور دیگر محکمے بھی اپنی خدمات سرانجام دینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلا کر ملک باالخصوص ضلع کو مستقبل کیلئے صحت مند بنانا ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی کیونکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے باالخصوص میڈیا ،علماء اکرام ، عوامی نمائندگان ، اساتذہ اکرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ عوام الناس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکمے اس نیشنل کاز کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں ۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں