ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا

ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر 2دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل ،اشیاء کی دستیابی اور انکے معیا ر کا جائزہ لیا ، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر 2دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور نے اپنے دورہ کے دوران منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور مختلف اشیاء کی نیلامی کے عمل کا بغور جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر گہری نظر رکھیں اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی ، دوکانوں پر ریٹ لسٹوں اور پھلوں و سبزیوںکی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور متعدد دوکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور گرافروشی پر 2دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگااور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں