نادرا آفس آنیوالے سائلین کرونا وبا سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ‘تجمل حسین

نادرا کے عملے کیساتھ بھرپور تعاون کریں‘ون ونڈو آپریشن کے تحت دفتر ی امور کو تیز تر بنا کر سہولیات دی جارہی ہیں ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس کھڈیاں خاص

جمعہ 4 دسمبر 2020 15:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس کھڈیاں خاص تجمل حسین نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ اور بے فارم کی رجسٹریشن کیلئے نادرا آفس آنیوالے سائلین کرونا وبا سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور نادرا کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں‘ون ونڈو آپریشن کے تحت دفتر ی امور کو تیز تر بنا کر شہریوں کو دوستانہ اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور چیئر مین نادرا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عوام کی سہولت کیلئے شناختی کارڈ اور بے فارم کی رجسٹریشن پالیسی میں نرمی پیداکی گئی ہے اور ون ونڈوآپریشن کی سہولت کے ذریعے عوام کونادراسنٹر پر دفتری امورکوتیز تر بناکر رجسٹریشن سنٹرزمیں عوام کودوستانہ اورآرام دہ ماحول یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹرمیں خواتین،بزرگ اورعمر رسید ہ شہریوں کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم اوربیٹھنے کی علیحدہ جگہ مخصوص کی گئی ہے ۔ تجمل حسین نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق نادرا آفس میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے ۔نادرا آفس میں سائلین کو بغیر ماسک دفتر میں اندر داخلے کی اجازت نہ ہے اس لئے اپیل کی جاتی ہے کہ نادرا آفس آنیوالے سائلین اور ان کیساتھ تصدیق کنندہ فیس ماسک لگا کر آئیں اور دفتر داخل ہونے سے پہلے ہاتھوں کو سینٹائزر کریں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں