گرڈ سٹیشن کنگن پور سے منڈی احمدآباد تک روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سے ایل ڈی اے کی ٹیم کی ملاقات

منگل 12 جنوری 2021 17:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) گرڈ اسٹیشن کنگن پور سے منڈی احمدآباد تک روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں صوبائی وزیر بہبودِ آبادی سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کی خصوصی ملاقات، روڈ کی تعمیر کے حوالے پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے اور بہت جلد منصوبے پر کام کاآغاز کردیا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزیربہبودِ آبادی کرنل(ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی پنجاب حکومت عوام الناس کی فلاح وبہبودکے لیے کوشاں ہے، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میںملک ترقی کی جانب گامزن ہے، اڑھائی برس میںعوام کی فلاح وبہبودکے لیے بے شمار اقدامات کیے گئے ہیں، سابقہ دور میںنمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دریغ ضیاع کیاگیا، قومی وسائل کے غلط استعمال کو ختم کردیا گیا ہے،صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ امانت ہے اور اب عوام پر ہی خرچ ہورہاہے، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، عوام الناس کی زندگیوں میںآسانیاں پیداکرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، گرڈ اسٹیشن کنگن پور سے منڈی احمد آباد تک روڈ کی تعمیر کا آغاز بہت جلدکردیا جائے گاجس سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہوسکیں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں