ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

5میڈیکل سٹوروں کے کیس ڈرنگ کورٹ بھیجنے ،11کو وارننگ ‘ 1میڈیکل سٹورکیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات

جمعرات 14 جنوری 2021 19:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ منظر جاوید علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال جاوید ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سید تاثیر عباس، ڈرگ کنٹرولر قصور فیصل محمود ، ڈپٹی ڈرگ کنٹروپتوکی عبیداللہ انور ، ڈرگ انسپکٹرچونیاں لائیق الرحمن خان ، ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن ثناء محمود ، فارماسسٹ محمد انس اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 20میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی ۔تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر5میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیس مزید کاروائی کیلئے ڈرنگ کورٹ بھیجنے ،11کو وارننگ دی گئی ،3میڈیکل سٹوروں کا فیصلہ آئندہ میٹنگ میں کرنے جبکہ 1میڈیکل سٹورکیخلاف ایف آئی آر درج کے احکامات جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے ہدایت کی کہ جعلی ڈاکٹروں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیار اور فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور متعلقہ افسران بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کیخلاف کاروائی کریں ۔انہوں نے حکم دیا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور ان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے تا کہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوںاور میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں