ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کے زیر صدارت جاری پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ‘تین روز کے دوران 94فیصد ٹارگٹ مکمل ‘70ہزار سے زائد دوسرے اضلاع سے آنیوالے بچوں کو کور کیا گیا ‘لاک ہائوسز ، بھتہ جات ، فیکٹریز اور خانہ بدوش بستیوں میں دوبارہ وزٹ کیا جائے ‘ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی کی پولیو ٹیموں کو ہدایت

جمعرات 14 جنوری 2021 19:28

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کی تین روز ہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ رات ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ،اے سی قصور کلیم یوسف ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال جاوید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروینٹو سروسز ڈاکٹر مبشر لطیف ، ڈی ایچ او میڈیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، فوکل پرسن محمد رمضان شاہد اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی ، اے سی چونیاں عدنان بدر ، اے سی کوٹ رادھا کشن راجہ قاسم محبوب ‘ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹرمحمد آصف چوہدری اور ڈپٹی ڈی ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے اور گزشتہ تین روز کے دوران94فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔ مہم کے دوران مہمان اور دوسرے اضلاع سے آنیوالے 70ہزار585بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں 77انکار ی بچوں کو ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، سیاسی و سماجی اور مذہبی نمائندگان کی مدد سے کور کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور نے پولیو مہم کی کامیابی پر تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو اگلے دو روز کے فالو اپ میں کور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور خاص طور پر زیرو ہائوسز ،لاک ہائوسز ، بھٹہ جات ، فیکٹریز اور خانہ بدوش بستیوں میں دوبارہ وزٹ کیا جائے تا کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں