ٹریفک پولیس قصور کی سال 2020کی کارکردگی رپورٹ

جمعہ 15 جنوری 2021 16:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) ٹریفک پولیس ضلع قصور نے گزشتہ سال 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ‘ریجنل پولیس آفیسر ریجن شیخوپورہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور کے حکم اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس قصور کی زیر نگرانی گزشتہ سال میں عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی اور سموگ کے نقصانات سے بچائو اور ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد کے بارے میں مختلف سکولوں و کالجوںمیں طلباء و طالبات اور ڈرائیور زحضرات کو بس اڈا جات پرجا کر 72 لیکچر دیئے گئے ۔

سال 2020میں ٹریفک پولیس قصور نے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک وائلیشن کر نے والے ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کر تے ہوئے 79ہزار چالان کر کے 2کروڑ 88لاکھ 24ہزار 650روپے کے جرمانے کئے ۔

(جاری ہے)

نیز سپیشل مہم سموگ کنٹرول و دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف2425 چالان‘بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 12166 ‘بغیر رجسٹریشن پر 3251 ‘اوور لوڈنگ پر 3342 ‘کم عمرڈرائیونگ پر 484 ‘ بغیر ہیلمٹ پر 12102‘خطرناک اور تیز ڈرائیونگ پر1749چالانز کے علاوہ دیگر جرائم میں ہزاروںچالان کئے گئے ہیںاور 3791گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا گیا ۔

علا وہ ازیں تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کر نے والے ڈرائیوروں کیخلاف کا روائی کر تے ہوئے 91 ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات زیر دفعہ 279ت پ درج رجسٹرڈ کر وائے گئے ۔81ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس برائے معطلی /منسوخی قبضہ میں لئے گئے اور 17گاڑیوں کے روٹ پرمٹ قبضہ پولیس میں لیکر برائے منسوخی بھجوائے گئے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بناکر عوام الناس کو حادثات سے بچایا جا سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں