ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

عوام الناس کیلئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطیل فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے ‘آسیہ گُل

پیر 25 جنوری 2021 17:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ تعیناتی کے پہلے روز تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے انکے آفس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات کی بلا تعطیل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ اور کام نہ کرنے والے افسران کیلئے ضلع قصور میں کوئی جگہ نہیں تا ہم کرپشن کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں