قصور،اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں دو لڑکیوں سمیت تین افراد اغواء کرلئے گئے

منگل 26 جنوری 2021 23:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) گردونواح میں اغواء کی تین مختلف وارداتوں میں دو لڑکیوں سمیت تین افراد اغواء کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

گرو کے رہائشی عبدالحمید نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ میرا سولہ،سترہ سالہ بیٹا گزشتہ روز سکول پڑھنے کے لیے گیاجو تاحال واپس گھر نہیں پہنچا خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے اسی طرح بھوئے آصل کے رہائشی محمد رفیق نے پویس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی ہے کہ میری شادی شدہ بیٹی سدرہ بی بی کانویں جھوک سے مؤرخہ د و جنوری کو ہمیں ملنے کے لیے گھر آئی اور اسی دوران محمد عادل نامی شخص تین افراد کے ساتھ ہمارے گھر آئے اور میری بیٹی کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں جبکہ سہجوال کے رہائشی خالد پرویز نے پویس تھانہ صدر میں درخواست دی ہے کہ میری اٹھارہ سالہ بیٹی انم بی بی گھر سے سودا سلف لینے کے لیے بازار گئی جو تاحال گھر واپس نہیں پہنچی اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کو ئی سراغ نہیں ملا مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم نے اغواء کرلیا ہے۔

مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں