ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل سے پنجاب سول اکائونٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

بدھ 27 جنوری 2021 16:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل سے پنجاب سول اکائونٹس ایسوسی ایشن قصور کے عہدیداروں کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پنجاب سول اکائونٹس ایسوسی ایشن قصور محمد ندیم ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ، صدر پنجاب ٹریژری اینڈ اکائونٹس ایسوسی ایشن محمد اسحاق ، جنرل سیکرٹری عبدالرئوف ، اورنگزیب اور حیدر شاہ نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے افسران کیساتھ ساتھ دیگر اہلکاران کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں اس لئے انکی کوشش ہو گی کہ ضلع کے تمام دفاتر میں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے دروازے عوام الناس کیساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کیلئے بھی ہر وقت کھلے ہیں ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری محکموں میں آنیوالے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کوشش کریں کہ انکے قول و فعل سے سائلین کی داد رسی ہو اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں ۔ وفد نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو قصور تعیناتی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں