قصور،گردونواح میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی اور نوسر بازی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لا کھوں روپے نقدی ودیگر سامان لے اڑے

بدھ 27 جنوری 2021 22:52

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) گردونواح میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی اور نوسر بازی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لا کھوں روپے نقدی ،موٹر سائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار ۔ میرکوٹ ٹنکی چونیاں کے رہائشی عابد حسین نے پولیس تھانہ چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں ہتھاڑ چونیاں میں ایک بلڈنگ میڑیل سٹور بنا رکھا ہے جہاں سے گزشتہ رات نامعلوم چور تالے توڑ کر چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں ۔

اسی طرح سے بھگیاڑ مار کے رہائشی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی ہے کہ میری موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی تھی جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں نوسر بازی کی ایک واردات میں لاہور کے رہائشی بابر علی نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی ہے کہ میرا رشتہ دار محمد اقبال بس کے انتظار میں اڈا کنگن پور پر کھڑا تھا کہ مجھے اس نے چائے میں نشہ آور کچھ پلا کر میری جیب سے پچتر ہزار روپے نقدی اور ایک عدد موبائل فون نکال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

راہزنی کی ایک واردات میں پیرو والا کا رہائشی فرحان موٹر سائیکل پر موضع ورن سے گھر کو جارہا تھا کہ دوکس نامعلوم آئے اور اسلحہ کے زورپر نقدی اور موبائل فون چھین کر وہاں سے فرا ر ہوگئے ۔ مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں