قصور ، مختلف حادثات میں ایک عورت سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 27 جنوری 2021 22:56

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) گردونواح میںقدرتی طور دو مختلف حادثات میں ایک عورت سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کا رہائشی جہانگیر احمد اپنی بیوی رانی بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر سے مئوکل جارہے تھے موکل نہر پل کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث دونوں گر گئے جس کے نتیجہ میں رانی بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ جہانگیر احمد مضروب ہوگیا جس کو علاج کے لیے آر ایچ سی کنگن پور منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کاروائی ہے جبکہ بھونیکی موڑ کا سترہ سالہ صداقت اور اس کے ساتھ تیس سالہ اولکھ کا رہائشی ارسلان بھونیکی موڑ کے قریب نجی پڑول پمپ کے قریب گنے سے لوڈر ٹرک کے ٹائر کو پنکچر لگا رہے تھے کہ اچانک سے ٹرالہ جیک سے پھسل کر ان کے اوپر آگر ا جس کے نتیجہ میں صداقت موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ارسلان شدید مضروب ہوگیا جسے علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں