ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے زیر صدارت محکمہ سکول ایجو کیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ اجلاس

بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ‘اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے انہیں جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں‘آسیہ گُل

جمعرات 28 جنوری 2021 15:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت محکمہ سکول ایجو کیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ماہم آصف ملک ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس کو سکولوں کی اپ گریڈیشن ، رزلٹس ، اساتذہ کی آن لائن ٹرانسفر ز، صفائی ستھرائی ، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد ، بے فارمزکی رجسٹریشن ‘سکولز ‘اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور عملے کی تعداد اور دیگر معاملات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سکول ایجو کیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انکی تعلیم و تربیت کیلئے اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے انہیں جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکولوں میں صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت پر یقینی بنایا جائیگا اور اساتذہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ معیاری تعلیم پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و نو کیلئے بچوں کی تعلیم و تربیت بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے سی ای او ایجو کیشن کو ہدایت کی کہ یکم فروری کو پرائمری اور مڈل سکولز بھی کھل رہے ہیں اور اس کے حوالے سے تمام سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں