اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون ‘23ایکٹر سرکاری زمین واگزار

جمعرات 28 جنوری 2021 16:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون ‘کروڑوں روپے مالیت کی 23ایکٹر سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنا ن بدر نے موضع پنڈی جٹاں میں ریونیو افسران اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 23ایکٹر سرکاری زمین واگزار کروا لی ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تا کہ سرکاری اراضی کو واگزار کروا یا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں