ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا رات اچانک ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ اور شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ

سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘آسیہ گُل ڈپٹی کمشنرقصور

بدھ 12 مئی 2021 19:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر کا رات اچانک ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ، اور شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ۔ڈی ایچ کیو ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز و عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی اور شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں شہریوں سے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو بھی ہمراہ تھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں