ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا دیہی مرکزصحت گنڈاسنگھ والا میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

ضلع کے تمام رول ہیلتھ سنٹرز میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

منگل 8 جون 2021 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا دیہی مرکز صحت گنڈاسنگھ والا میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر اسرار انجم ودیگر موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز میں ویکسی نیشن سنٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں پر ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، شہری کورونا سے بچائو کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن لازمی کروائیں تاکہ اس مہلک وباء سے محفوظ رہا جاسکے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملے کی صفائی ستھرائی اور حاضری کو بھی چیک کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں