صوبائی وزیر بہبودِ آبادی کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے رورل ہیلتھ سنٹرکنگن پورمیںویکسی نیشن کا افتتاح کیا

بدھ 9 جون 2021 17:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) صوبائی وزیر بہبودِ آبادی کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے رورل ہیلتھ سنٹرکنگن پورمیںویکسی نیشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق اور متعلقہ افسران موجود تھے، صوبائی وزیر نے رورل ہیلتھ سنٹر کنگن پورمیں ویکسی نیشن کا افتتاح کیا اورویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیاجبکہ آنے والے شہریوں سے دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ضلع میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں تحصیل چونیاں میں پانچ ویکسی نیشن سنٹرز فعال کردیے گئے ہیں جہاں پر آنے والے شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے بہترین طبی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام سنٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، کورونا سے بچائو کے لیے شہری احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن بھی لازمی کروائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق نے بھی ویکسی نیشن کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں