ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی زیرصدارت کوروناویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائے ،ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل

بدھ 9 جون 2021 17:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی زیرصدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرجاوید اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین چیمہ ، اسسٹنٹ کمشنرقصوراورنگزیب سدھو، تمام ڈی ڈی ایچ اوز کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرکوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرجاوید اقبال نے بتایاکہ ضلع میں قائم ویکسی نیشن سنٹرز میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ویکسی نیشن سنٹرز میں آنے والے شہریوں کے لیے تمام تر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے، ضلع کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز میں ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچائو کے لیے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہے، ضلع میں ویکسی نیشن کے عمل کو جلدازجلد ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے ، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایاجائے اور ویکسی نیشن سنٹرز میں آنے والے شہریوںکے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیںتاکہ ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں