ضلع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت70ہزار 593سرگرمیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جبکہ عوام کی طرف سے خدمت ایپ پر 575 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 436 کو حل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر شکایات کے ازالہ کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات متحرک ہیں‘آسیہ گُل ڈپٹی کمشنر

جمعہ 18 جون 2021 19:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے پروگرام’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر70ہزار 593 سرگرمیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جبکہ عوام کی طرف سے خدمات ایپ پر575شکایات موصول ہوئیں جن میں سی436 کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر شکایات کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

شہری خدمت آپ کی دہلیز ایپ پر اپنی شکایات رجسٹر کروائیں تاکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری ازالہ کیا جا سکے۔’’خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘پر وگرام کے تحت تیسرے ہفتے کے دوران تمام سرکاری دفاتر تعلیمی اداروں کی صفائی ستھرائی ،وائٹ واش پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ضلع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تمام محکموں کی سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں