اسسٹنٹ کمشنر قصور کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے قائم کردہ ادائیگی سینٹر کھڈیاں کا دورہ

انتظامات کا جائزہ لیا ‘عملہ و افسران کو کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 18 جون 2021 19:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے قائم کردہ ادائیگی سینٹر کھڈیاں کا دورہ ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی ہدایات پر غریب ، نادار اور مستحقین کی مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کیلئے کھڈیاں میں قائم ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کرنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر ادائیگی سینٹر پر کرونا سے بچائو کیلئے حفاظتی انتظامات ، صفائی ستھرائی ، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر میں رقوم کی وصولی کیلئے آنے والی خواتین کے لیے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں