ڈپٹی کمشنر قصورآسیہ گُل کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ‘سالانہ بجٹ کی منظوری

عہدِ حاضر سے ہم آہنگ اندازِ تعلیم اپنانے کے لیے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے ‘ڈپٹی کمشنر

بدھ 23 جون 2021 17:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور/چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس آسیہ گُل کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس گزشتہ روز ڈی پی ایس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا ، ممبران بورڈ آف گورنر مسز مزمل مسعود بھٹی ، قیصر ایوب شیخ، حاجی محمدڈوگر، سردار احمد ایاز نکئی، ڈاکٹر مسعود اقبال ساجد، پروفیسر سعید احمد، مس فاریہ سہیل اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈی پی ایس کا 22کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سالانہ بجٹ 2021-22 کی متفقہ طورپرمنظور ی سمیت ڈی پی ایس سٹاف کی سالانہ تنخواہوں میں15فیصد اضافہ بھی منظور کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کا کہنا تھا کہ عہدِ حاضر سے ہم آہنگ اندازِ تعلیم اپنانے کے لیے تمام موجود وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے تاکہ پاکستان میں ہمہ گیر ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔ ڈی پی ایس سکول میں قدیم اور روائتی انداز میں تعلیم کی پیروی کرنے کی بجائے طلباء وطالبات کو مفید اور کارآمد نصابات پڑھانے اور اُن کی تربیت کے لیے جدید ترین ماڈلز کو پیشِ نظر رکھاجارہاہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں