ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ‘کھیلوں کے تمام گراؤنڈ ز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور کبڈی وغیرہ کے مقابلہ جات کا انعقاد ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

جمعرات 24 جون 2021 21:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ‘کھیلوں کے تمام گراؤنڈ ز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کھیم کرن روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور کرکٹ گراؤنڈ، فٹبال،ہاکی گراؤنڈ ز میں تمام سہولیات کا تفصیلاً جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور کبڈی وغیرہ کے مقابلہ جات کا انعقاد ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ نہ صرف قصور بلکہ گردونواح کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔ طالب عالم کی ذہنی وجسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کے خصوصی مقابلہ جات کا انعقاد کیاجائے تاکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سپورٹس کمپلیکس کی صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر کیاجائے اس سلسلہ میں جدید مشینری کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں