سردارآصف نکئی صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات کاواٹر ڈسپوزل اسٹیشن پتوکی کا دورہ

نکاسی آب کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہترکیاجائے‘ سردارآصف نکئی

اتوار 12 ستمبر 2021 18:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) سردارآصف نکئی صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات کاواٹر ڈسپوزل اسٹیشن پتوکی کا دورہ ، تمام تر مشینری کاجائزہ لیا ، تفصیلات کے مطابق سردارآصف نکئی صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات نے واٹر ڈسپوزل اسٹیشن پتوکی کا دورہ کیاجہاں پر تمام تر مشینری کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے افسران وعملے کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی آب کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزیدبہترکیاجائے،مشینری کو پوری طرح آپریشن کرکے ڈی واٹرنگ سیٹ فوری نصب کیے جائیں پانی کو نالوں کے ذریعے آبادیوں سے باہر پہنچایاجائے اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب ملازمین کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا ، میونسپل کارپوریشن کا عملہ اپنے اپنے علاقوں میں پانی نکالنے اور نالوں کی صفائی کے سلسلہ میں فرائض کو پوری محنت اور لگن سے سرانجام دے تاکہ جلد از جلد شہر کی سڑکوںاور گلیوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کو نکالا جا سکے ، میونسپل کارپوریشن عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا ادارہ ہے عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہماری اخلاقی و قانونی ذمہ داری ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی اداروں کا مقصد عوام الناس کے مسائل کو اُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے اس سلسلہ میں تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں