ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل کی بارش کے پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات

اتوار 12 ستمبر 2021 18:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات،ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گزشتہ دو روزجاری رہنے والی بارش کے بعد نکاسی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر قصور اور میونسپل کارپوریشن کے افسران وعملے کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں ، بازاروں اور گلی محلوںمیں پانی نکالنے کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد ہرصورت یقینی بنائیں اورنکاسی آب کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے اس سلسلہ میں تمام تر دستیاب وسائل کوبروئے کار لایاجائے۔

نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور نکاسی کے بعد گلی محلوں اور سڑکوں کے کنارے گندگی وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تعفن اور بدبو پیدا نہ ہوسکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سینیٹیشن و دیگر عملہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو مستعدی کے ساتھ سر انجام دیں اوراس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر جلدازجلد قابو پایا جائے اورشہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں افسران وعملہ پوری دلجوئی اور محنت سے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں