خصوصی افراد معاشرے کا اہم جز ہیں ‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘ڈپٹی کمشنر کی معذور شخص کو ٹرائی موٹرسائیکل دینے کے موقع پر گفتگو

بدھ 15 ستمبر 2021 23:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں ‘پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس میں اللہ وسایا نامی معذور شخص کو ٹرائی موٹر سائیکل دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قصور شہر کے رہائشی اللہ وسایا نے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں روز گار کیلئے ایک عدد ٹرائی موٹر سائیکل کے حصول کیلئے درخواست دی تھی جس پر آج اسے ٹرائی موٹر سائیکل دیدی گئی ہے تا کہ وہ اپنے بچوں کا روز گار اچھے طریقے سے کما سکے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں خصوصی افراد بہت اہمیت کے حامل ہیں اور پنجاب حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ان کو معاشرے کا فعال رکن بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ضلعی حکومت معذور افراد کی بحالی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور خصوصی افراد کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ اس موقع پر معذور شخص اللہ وسایا نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائی موٹر سائیکل کی بدولت میں اپنے بچوں کا روز گار بآسانی کما سکوں گا اور روز گار کے حصول میں میری معذوری رکاوٹ نہیں بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں