ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 15 ستمبر 2021 23:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انڈرائیڈ فون پر بھیجی گئی مختلف ہاٹ سپاٹس ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا دکھایا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق ہاٹ سپاٹس کو ریج کریںاس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیںہوگی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ خانوں سمیت دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داروں کو نوٹسز جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں