ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا

بدھ 22 ستمبر 2021 19:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل باغ ، سینما موڑ ، کھارہ روڈ ، نیشنل بینک چوک ، چوک شہداں والا ، چاندنی چوک ، پرانا لاری اڈا، شفیع والا چوک ، کوٹ رکن دین ، بھسرپورہ ، بائی پاس اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ کر کے بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں ، بازاروں اور گلی محلوںمیں بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور نکاسی کے بعد گلی محلوں اور سڑکوں کے کنارے گندگی وغیرہ کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں